Top 10 similar words or synonyms for يوسف

أحمد    0.930915

علي    0.926428

موسى    0.921724

أبی    0.904102

الشافعی    0.890644

عبدالله    0.890283

الحسین    0.889442

سليمان    0.881629

أبو    0.881263

سيد    0.874316

Top 30 analogous words or synonyms for يوسف

Article Example
يوسف القرضاوی شیخ قرضاوی کا کہنا ہے کہ عراق میں جانے والے سارے امریکی ’’حملہ آور‘‘ متصور ہوں گے۔ ان کے درمیان فوجی یا سویلین کی کوئی تفریق نہیں۔ اس لیے ان کے خلاف جہاد فرض ہے تاکہ عراق سے انخلا پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں جہاد یعنی ’’جدوجہد‘‘ کا لفظ استعمال کررہا ہوں ’’قتل ‘‘ کا نہیں۔
يوسف القرضاوی 2006ء میں اسرائیل حزب اللہ جنگ شروع ہوئی تو ایک مسلمان سکالر عبداللہ بن جبیرین نے فتوی جاری کیا کہ مسلمانوں کے لیے حزب اللہ جیسے دہشت گرد گروہ کی حمایت جائز نہیں کیونکہ یہ شیعہ ہیں۔ تاہم شیخ یوسف القرضاوی نے کہا کہ مسلمانوں پر اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی مدد لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے بنیادی اصولوں پر متفق ہیں ۔ اختلاف صرف فروعی مسائل پر ہیں۔ اسی طرح انہوں نے عراق کے سنیوں اور شیعوں سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ خانہ جنگی ختم کریں۔
يوسف القرضاوی شیخ یوسف القرضاوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو گرین وچ ٹائم کے بجائے مکہ مکرمہ کے ٹائم کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ وہ تصویر کشی کو جائز قرار دیتے ہیں۔ وہ عالم اسلام میں جمہوریت کے قیام کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں سیاسی اصطلاحات کی شدید ضرورت ہے۔ ڈنمارک کے ایک کارٹونسٹ نے پیغمبر اسلام کے حوالے سے توہین آمیز کارٹون بنائے تو شیخ قرضاوی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے جواب میں تشدد کرنا جائز نہیں۔ نائن الیون کے واقعہ کی خبر سنتے ہیں شیخ قرضاوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام صبر و تحمل کا دین ہے۔ وہ انسانی جان کی حفاظت پر زور دیتا ہے۔ معصوم انسانوں پر حملے گناہ عظیم ہے۔
يوسف القرضاوی ان کی اب تک 50 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں ’’اسلام میں حلت و حرمت‘‘ ، ’’اسلام : مستقبل کی تہذیب ‘‘ ، ’’اسلامی تحریکوں کی ترجیحات’’ اور ’’اسلام میں عورت کا مقام و مرتبہ ‘‘ بھی شامل ہیں۔
يوسف القرضاوی شیخ یوسف قرضاوی 9 ستمبر 1926ء کو مصر میں پیدا ہوئے ۔ وہ دو برس کے تھے کہ ان کے والد انتقال کر گئے ۔اس کے بعد انہوں نے اپنے چچا کے ہاں پرورش پائی۔ ان کے خاندان والے انہیں دکاندار یا بڑھئی بننے کو کہتے تھے ۔تاہم وہ اس دوران میں قرآن مجید حفظ کرتے رہے۔ نو برس کی عمر میں حفظ مکمل کرلیا۔ یوسف القرضاوی اخوان المسلمون کے بانی امام حسن البنا کے عقیدت مند تھے ۔ ان کا یہ تعلق جوانی میں بھی برقرار رہا۔ اخوان المسلمون کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر انہیں پہلی بار 1949 میں جیل بھی جانا پڑا ۔ ان کی بعض تصانیف نے مصری حکومت کو مشتعل کر دیا چنانچہ ان کو قید و بند کا سلسلہ جاری رہا۔ وہ جامعۃ الازہر میں بھی زیر تعلیم رہے۔ بعد ازاں وہ مصری وزارت مذہبی امور میں کام کرتے رہے۔ پھر ہو قطر چلے گئے جہاں مختلف مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ اسی طرح وہ الجزائر کی یونیورسٹیوں میں مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔