Top 10 similar words or synonyms for بھینچے

بھنچے    0.888117

پگھلے    0.863726

دہکتے    0.850567

پسے    0.832349

کٹے    0.831377

سموئے    0.821599

لپٹے    0.819667

ڈوبے    0.819655

مسکراتے    0.817886

پھنسے    0.817783

Top 30 analogous words or synonyms for بھینچے

Article Example
دجاجہ ایکس اول اس قسم کے طیفی ستاروں کی طرح یہ سمجھا جاتا ہے کہ HDE 226868 اپنی کمیت نجمی ہواؤں میں اڑا رہا ہے جس کا تخمینہ فی برس 2.5×10−6 سورج کی کمیت کے لگایا گیا ہے۔ یہ کمیت ایک سورج کی کمیت کو چالیس لاکھ برس میں کھونے کے برابر ہے۔ بھینچے ہوئے جسم کا ثقلی اثر لگتا ہے کہ اس نجمی ہوا کی ہئیت کو بدل رہا ہے جس کی وجہ سے بجائے کروی متشاکل ہوا کے مرتکز ہوا کی جیومیٹری بنتی ہے ۔ بھینچے ہوئے جسم کی حرارت کے گرد ایکس ریز موجود ہوتی ہیں جو اس نجمی ہوا کو آئن زدہ کر دیتی ہے۔ جب جسم اپنے5.6 دن کے مدار کے دروان نجمی ہوا کے مختلف علاقوں میں سے گزرتا ہے، تو بالائے بنفشی خطوط، ریڈیائی اخراج اور ایکس ریز سب کے سب تغیر پزیر ہوتے رہتے ہیں۔
دجاجہ ایکس اول دجاجہ ایکس اول سے خارج ہونے والی ایکس ریز کا اخراج ایک ایسے تکراری نمونے میں ہوتا ہے جس کو مماثل میعادی اہتزاز کہا جاتا ہے۔ بھینچے ہوئے جسم کی کمیت اس فاصلے کا تعین کرتی ہے جس پر آس پاس کا پلازما ان مماثل میعادی اہتزاز کو خارج کرنا شروع کرتا ہے ، اخراجی علاقہ کمیت میں کمی کے ساتھ کم ہوتا ہے۔ اس تیکنیک کا استعمال دجاجہ ایکس اول کی کمیت کا تخمینہ لگانے کے لئے کیا گیا اور دوسرے طریقوں سے حاصل کردہ کمیت کو بھی اس طریقے سے حاصل کردہ کمیت کی مقدار سے جانچا گیا۔
دجاجہ ایکس اول HDE 226868 کا روچ گوشہ ستارے کے گرد خلاء کا وہ علاقہ ہے جہاں چکر لگاتا ہوا مادّہ ثقلی طور پر بندھا ہوا رہتا ہے۔ وہ مادّہ جو اس گوشے سے آگے نکل جاتا ہے وہ چکر کاٹتے ہوئے ساتھی میں گر جاتا ہے۔ روچ گوشے کے بارے میں خیال ہے کہ وہ HDE 226868 کی سطح سے کافی قریب ہوگا تاہم وہ چھلک نہیں رہا ہوگا، لہذا نجمی سطح پر موجود مادّہ اس کے ساتھی کی وجہ سے اتر نہیں رہا ہوگا۔ بہرحال ستارے سے نکلنے والی نجمی ہوا کا کافی برا حصّہ بھینچے ہوئے جسم کی پرتی قرص میں اس وقت گرتی ہے جب وہ اس گوشے کو پار کرتی ہے۔
دجاجہ ایکس اول دجاجہ ایکس اول مشہور کہکشانی ایکس رے کا کہکشانی منبع ہے، جو شمالی مجمع الکواکب ہنس میں موجود ایک بلیک ہول سمجھا جاتا ہے۔ اس کی دریافت 1964ء میں ایک راکٹ کی اڑان کے دوران ہوئی اور یہ زمین سے نظر آنے والا سب سے طاقتور ایکس رے کا منبع ہے۔ دجاجہ ایکس اول وہ پہلا ایکس رے منبع ہے جس کو عام طور پر ایک بلیک ہول سمجھا جاتا ہے اور یہ اپنے اس گروہ میں وہ اجرام فلکی ہے جس پر سب سے زیادہ تحقیق کی گئی ہے۔ اب اس بھینچے ہوئے جسم کی کمیت کو سورج کی کمیت کا 14.8سمجھا جاتا ہے اور یہ کسی بھی عام ستارے کی معلوم قسم میں سب سے چھوٹا یا بلیک ہول کے علاوہ دوسرے اجسام میں بھی سب سے چھوٹا ہے۔ اگر یہ اندازا درست رہا تو اس کا واقعاتی افق تقریباً 44 کلومیٹرہوگا۔
دجاجہ ایکس اول مستحکم دورانیے کے ساتھ دھڑکنیں یا ضربیں جو بعینہ نیوٹران ستارے کے گھماؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ضربوں کی طرح ہی ہوں، دجاجہ ایکس اول سے آتی ہوئی کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ نیوٹران ستارے سے آتی ہوئی ضربیں نیوٹران ستارے کے مقناطیسی میدان کی وجہ سے بنتی ہیں، بہرحال مسئلہ اثباتی غیر بال ضمانت دیتا ہے کہ بلیک ہول کے مقناطیسی میدان نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پر، ایکس رے ثنائی V 0332+53 کو ممکنہ طور پر بلیک ہول اس وقت تک سمجھا جاتا رہا جب تک اس سے آتی ہوئی ضربیں نہیں ملیں۔ دجاجہ ایکس اول نے کبھی بھی ایسے ایکس رے کے پھٹاؤ نہیں دکھائے جس طرح سے نیوٹران ستارے میں ہوتے ہیں۔ دجاجہ ایکس اول ناقابل پیش گوئی ایکس رے کی دو حالتوں کے درمیاں ڈولتا رہتا ہے، ہرچند کہ ایکس رے مسلسل ان دونوں حالتوں کے درمیان تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ سب سے عام حالت، ایکس رے "کثیف" کی ہوتی ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر ایکس رے میں بلند توانائی ہوتی ہے۔ کم صورت والی حالت، ایکس رے "لطیف" کی ہوتی ہے جس میں زیادہ تر ایکس رے کی توانائی پست ہوتی ہے۔ لطیف حالت زیادہ متغیر دکھائی دیتی ہے۔ کثیف حالت کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ غیر شفاف پرت دار قرص کے اندرونی حصّے کے گرد موجود غلاف میں بنتی ہوگی۔ لطیف حالت اس وقت وقوع پزیر ہوتی ہے جب قرص بھینچے ہوئے جسم کے قریب (ممکنہ طور پر 150کلومیٹر تک ) کھینچ کر آ جاتی ہے اور ٹھنڈی ہوتی ہے یا غلاف کے خارج کر دیتی ہے ۔ جب نیا غلاف پیدا ہوتا ہے تو دجاجہ ایکس اول واپس کثیف حالت میں پلٹ جاتا ہے۔