Top 10 similar words or synonyms for تھے

مٹی    0.988915

جاتا    0.988494

ہو    0.988196

دریافت    0.987581

ہوئی    0.987183

کیلئے    0.986268

بھی    0.985031

والے    0.984079

کہ    0.983771

کرنے    0.983206

Top 30 analogous words or synonyms for تھے

Article Example
هړپه اس حصے میں کھدائی کے دوران ایک وسیع قبرستان دریافت ہوا تھا کہ جہاں سے مٹی کے بڑے بڑے انسانی قد کے برابر گھڑوں میں سے انسانی ڈھانچے برآمد ہوئے تھے۔یہ لوگ اپنے مردوں کو مٹی کے بنے بڑے بڑےگھڑوں میں دفناتے تھے اور اس کے ساتھ دیگر استعمال کی چیزیں بھی رکھتے تھے کیونکہ ان کے عقیدے کے مطابق انسان مرنے کے بعد ایک نئی دنیا میں زندہ رہتا ہے اور اسے وہاں پر بھی بعض چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے
هړپه ان کے بنے ہوئے شہر اور عوام کی ضرویات کے مطابق ترتیب دی ہوئی گلیاں، کوچے، پینے کے پانی اور سیوریج کا نظام اکیسویں صدی کے لوگوں کو شرمندہ کرنے کے لئے کافی ہے۔قدیم هړپه شہر تقریبا پانچ ہزار تین سو سال قبل یہ لوگ آباد ہونا شروع ہو گئے تھے اور چار ہزار چھ سو سال قبل یہ لوگ ترقی کے عروج پر پہنچ گئے تھے
هړپه وادی سندھ کی تہذیب سلسلہ ہمالیہ کے دامن سے لیکر بحیرہ عرب تک تقریبا چار لاکھ مربع میل میں پھیلی ہوئی تھی۔اس تہذیب کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ اسکا رقبہ اپنی دونوں ہمعصر تہذیبوں کے رقبے سے دوگنا ہے اور اب اس تہذیب کے پاکستان اور بھارت میں چار سو پچاس سے زائد آثار دریافت ہو چکے ہیں جن میں ایک هړپه بھی شامل ہے۔قدیم هړپه شہر کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ اس علاقے کے رہنے والے لوگوں نے پڑھنا اور لکھنا بھی دیگر تہذیبوں کے لوگوں کی نسبت پہلے سے شروع کر دیا تھا اور یہاں کے رہنے والے اس دور کے ترقی یافتہ لوگ تھے جو منظم اور منصوبہ بندی کے تحت اپنی زندگی گزارنے کے عادی تھے
هړپه یہ مٹی کے گھڑے اپنے خدوخال میں بے مثال ہوتے اور ان پر رنگین بیل بوٹے بنے ہوتے تھے۔ٹیلہ اے بی جنوبی کی کھدائی میں ملنے والے والی دیوار شمالا جنوبا 1450فٹ لمبی اور شرقا غربا 800 فٹ ہے۔دیوار کے باہر پانی کی خندق اور اس پر پل کے آثار بھی موجود ہیں۔2200 قبل مسیح کا بنا ہوا پانی کا ایک بڑا کنواں بھی دریافت ہوچکا ہے جس پر چاروں طرف نہانے کے چبوترے بنے ہوئے ہیں۔اسی ٹیلے کے قریب میم کا کھڈا کے نام سے ایک جگہ ہے جہاں پر بیرونی ممالک سے آنے والی ٹیموں کے افراد اور عورتیں زیادہ تر آکر بیٹھتی ہیں
هړپه یہاں کے باشندے تاجر اور زراعت پیشہ تھے جبکہ ہنر مند افراد کی بھی کوئی کمی نہیں تھی۔قدیم هړپه کے آثار تقریبا ایک سو پیسٹھ ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جن کی دریافت حادثاتی طور پر 1890 میں اس وقت ہوئی جب لاہور سے ملتان ریلوے لائن بچھائی جا رہی تھی تو ریلوے ٹریک کیلئے اینٹوں کی سپلائی دینےوالے ٹھیکیدار نے هړپه میں اینٹوں کی کان دریافت کی ہوئی تھی اور یہاں سے اینٹیں لا کر ریلوے لائن کی تعمیر میں لگائی جاتی رہیں اور جب بعض افسروں نے اینٹوں کی مخصوص ساخت کو دیکھا اور تحقیق کی تو 1920 میں جا کر پتہ چلا کہ یہ اینٹیں هړپه کے قدیم شہر کی تھیں چنانچہ 1920 میں ہی اس علاقے کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔مگر تب تک قدیم تاریخ کا یہ جدید شہر اجڑ چکا تھا اور جب اس وقت کی حکومت نے یہاں پر کھدائی کا کام شروع کیا تو نامناسب حالات کی وجہ سے یہاں سے ملنے والے نوادرات کی حفاظت نہ ہو سکی