Top 10 similar words or synonyms for stimuli

critical    0.921720

compound    0.917359

less    0.917260

doesn    0.914317

find    0.913115

powerpc    0.912681

dynamic    0.912623

generation    0.910765

solutions    0.909369

imaging    0.908200

Top 30 analogous words or synonyms for stimuli

Article Example
بصری میدان بصری میدان سے عام طور پر طب العین میں مراد اس علاقے یا ان حدود کی کی جاتی ہے کہ جن میں پیدا ہونے والے منبہات (stimuli) ، نظر یا دیکھنے کی حس (باالفاظ دیگر بصارت) کو اجاگر کرتے ہیں۔
انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ اکثر اس کو مختصر نام سے ماپ حرمرہ (MAP kinase) اور ماپک (MAPK) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ماپ حرمرہ ، mitogen سے ملنے والے بیرون خلوی محرکات (stimuli) کو وصول کرتا ہے اور انکو ایک منظم طریقے پر درون خلوی اشارات میں تبدیل کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ درون خلوی اشارات تعبیر وراثہ (gene expression) کے بھی ہوسکتے ہیں اور یا پھر خلوی تقسیم (mitosis)، خلوی تمیز (cell differentiation) اور سقوطیت (apoptosis) وغیرہ کيليے بھی ہوسکتے ہیں۔
فہم فہم (awarness) کا لفظ اردو میں وسیع معنوں میں مستعمل دیکھا جاتا ہے۔ اگر اس لفظ کی طبی تعریف کی بات کی جاۓ تو علم طب میں فہم سے مراد اس صلاحیت کی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے تمام جاندار (بشمول انسان) حسی منبات (sensory stimuli) کو حاصل کرنے کے بعد ان میں تفریق یعنی ان کی الگ الگ احساسات کی صورت میں شناخت کر سکیں۔ آسان الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ فہم اصل میں آگاہ (perceive) ہونے کی صلاحیت کو کہا جاتا ہے یعنی محسوس کرنا یا واقعات ، اجرام و قرینات کو شعوری طور پر سمجھنا ہی فہم کہلاتا ہے۔
زوال عقل زوال عقل ، ایک عمومی یا جامع ؛ عدمِ قدرتِ عقلی (mental ability) کی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں اختلال یاداشت (memory impairment) کے ساتھ ساتھ گفتار ، تنسیق (coordination) ، ادراک حسی منبہات (stimuli) اور دیگر عقلی استطاعتوں میں بھی خلل کی کیفیت نمودار ہوجایا کرتی ہے۔ قدرت عقلی میں یہ کمی یا خلل متعدد امراض کی وجہ سے ہوسکتا ہے جن میں سے کچھ قابل عکوس (reversible) ہوتی ہیں اور معالجے کے اچھے نتائج ظاہر ہوا کرتے ہیں جبکہ کچھ دماغ پر وسیع المیدان ضرر کے ساتھ مترقیہ (progressive) ہوا کرتی ہیں یعنی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انکی شدت بڑھتی رہتی ہے۔
سرطان (عارضہ - مقالہ ثانی) سرطان کی طبی تعریف کے مطابق سرطان ایک ایسی غیرمعمولہ (abnormal) نسیج کو کہا جاتا ہے کہ جس کی نشونما تمام تضبیطی نظاموں (control systems) کے دائرہ کار کی حدود سے تجاوز کر کہ خودمختار (autonomous) ہوچکی ہو اور دیگر معمول کے نسیجات کی نشونما سے اس طرح بڑھ چکی ہو کہ اس نشونما کو تحریک دینے والے منبہ (stimuli) کو ہٹا دینے کے باوجود نا رک سکے۔ سرطان کے حصے میں موجود وہ خلیات جو سرطان کی تشکیل میں ملوث ہوتے ہیں انکو سرطانی خلیات (cancerous cells) کہا جاتا ہے۔ ان سرطانی خلیات کے وراثی مادے (genetic material) میں کوئی نا کوئی نقص ضرور پیدا ہوچکا ہوتا ہے جو وراثی (genetic) بھی ہوسکتا ہے اور یا پھر بالا وراثی (epigenetic) بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے سرطانی خلیات طب میں استحالہ خلیات (transformed cells) کہلاتے ہیں جن میں تین اہم خصلتیں دیکھی جاسکتی ہیں اول --- بے قابو خلوی تقسیم (cell division) دوم --- تجاوزت (invasive) اور سوم --- نقیلت (metastasis)
پروازِ افکار علم طب و طب نفسی میں پرواز افکار (flight of ideas) سے مراد ایک ایسی گفتگو کی ہوتی ہے کہ جو بلا کسی موزوں وقفے کے تیزرفتاری سے مسلسل اور لگاتار جاری رہے اور اچانک ایک موضوع سے دوسرے موضوع پر پرواز کرتی رہے ، ایک کے بعد دوسرے موضوع کی یہ تبدیلیاں اچانک اور بلا کسی بیرونی منبہ (stimuli) کے ہوا کرتی ہیں یعنی موضوع اچانک تبدیل ہو جانے کی کوئی منطقی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ اس قسم کی گفتگو عام طور پر بیساختہ اور ارد گرد کے ماحول سے بے نیاز ہوتی ہے مگر اس میں قابل ادراک مشارکتیں (discernible associations) تو پائی جاسکتی ہیں یعنی گفتگو کے پس پردہ ، مریض کی آگہی (perception) کے عمل دخل کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے لیکن یہ قابل فہم مشارکتیں اپنی نوعیت میں سطحی ہوتی ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مریض الفاظ سے شغل (play on words) کر رہا ہے اور صوتی طور پر مشابہ الفاظ کی مبہم تفاسیر کر کہ گفتگو کو طول دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس قسم کی گفتگو میں خیالات کی پراگندگی اور انتشار (distractions) کی کیفیات بھی نمایاں ہوتی ہیں۔ اگر مرض کی شدت زیادہ ہو تو پھر اس میں نظم و ضبط اور جملوں کی آپس میں ترتیب و ربط کا فقدان پیدا ہو جاتا ہے یعنی یہ گفتگو ؛ ناقابل فہم ، بینظم (disorganized) اور بے ربط (incoherent) ہو جاتی ہے۔ ایسا عام طور پر جنونی نوائب (manic episodes) میں دیکھنے میں آتا ہے، اس کے علاوہ انفصام کے جنونی مرحلے (manic phase of schizophrenia) کے دوران بھی ایسی بے نظمی دیکھنے میں آتی ہے۔