Top 10 similar words or synonyms for quality

tests    0.841084

life    0.839967

balance    0.835175

corruption    0.829774

conservation    0.825523

law    0.816398

origin    0.811470

store    0.810703

causes    0.807581

analysis    0.805365

Top 30 analogous words or synonyms for quality

Article Example
راحت الوجود (وضاحت) کیفیتِ حیات (quality of life)
کیفیت حیات 1- سال حیات بمطابق کیفیت (quality adjusted life years / QALY)
مرسر کیفیت حیات جائزہ مرسر کیفیت حیات جائزہ (Mercer Quality of Living Survey) کیفیت حیات کے مطابق ویانا سے بغداد تک 221 شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے۔
مشعر کیفیت حیات مشعر کیفیت حیات (Quality-of-life Index) ایک طریقہ ہے جس کے نتائج اطمینان حیات کے سروے کی بنیاد پر اور ممالک میں کیفیت حیات کے عناصر پر ہے۔
راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈا راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو "اعزاز برائے ہوائی اڈا خدماتی معیار" ("Airport Service Quality Award") متواتر چھ سال تک 5٫15 ملین مسافرین زمرے میں مل چکا ہے۔
راحت الوجود (وضاحت) راحت الوجود (well-being) کا لفظ انسان کی مکمل شخصیت (ذہنی و جسمانی) یعنی اسکے وجود کی راحت و سکون کے مترادف استعمال کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں عام طور پر well-being کی اصطلاح quality of life کے متبادل بکثرت مستعمل نظر آتی ہے اور اس اردو دائرۃ المعارف پر بھی راحت الوجود کو کیفیت حیات کے متبادل ہی استعمال کیا گیا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود ، اردو ویکیپیڈیا پر راحت الوجود کو کیفیت حیات کے صفحے کی جانب رجوع مکرر (redirect) کرنے کے بجاۓ اس کی وضاحت کے اس زیر نظر صفحے کی علاحدہ سے ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ عبارت ----- راحت الوجود ------ اپنے لغتی معنوں میں گویا well-being کا درست ترین متبادل تو ہے مگر اردو دستاویزات ، کتب و ادب میں اس کا وہ تصور فی الحال کم نظر آتا ہے کہ جو انگریزی میں well-being سے ادا کیا جاتا ہے اور اس لفظ کی سائنسی اور معاشرتی تعریف کی رو سے اس کو quality of life سے ملا دیتا ہے۔
سال حیات بمطابق کیفیت سال حیات بمطابق کیفیت (quality adjusted life years) سے طبی سہولیات کی مداخلت سے ہونے والے فائدے کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اور اس مراد زندگی میں ہونے والے برس یا برسوں کا وہ اضافہ ہوتا ہے کہ جو کسی بھی طبی ، معالجے یا اختراع کے استعمال سے حاصل ہو۔ ہر وہ برس جو صحت کے ساتھ گذرے اس کو 1.0 کا عدد دیا جاتا ہے جس کی قیمت موت کی صورت میں 0 تک چلی جاتی ہے ، لہذا اسکی قیمت 1 تا 0 کے درمیان آتی ہے یعنی اگر کوئی مزید ایک برس زندہ تو رہتا ہے مگر کسی معذوری (مثلا بینائی کا چلے جانا یا کسی ہاتھ یا پیر کا کام چھوڑ دینا وغیرہ) کے ساتھ ، تو پھر اس کی قیمت 1 اور 0 کے درمیان معذوری کی نوعیت کے مطابق کہیں آتی ہے۔
کیفیت حیات اس معاشرے اور ماحول (بشمول گھر) میں جہاں کوئی فرد بستا ہے ، اس شخص کی رضا یا عدم رضا اور اسکا مطمعین یا غیر مطمعین ہونا کیفیت حیات کے زمرے میں آجاتا ہے۔ اس کو انگریزی میں Quality of life کہا جاتا ہے ، یہ معیار زندگی سے مختلف مگر اسی کے زمرے سے تعلق رکھنے والی چیز ہے اور کیفیت حیات کا ایک بڑا حصہ ، معیار زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ کیفیت حیات کی بات کی جاۓ تو معاشی و مالی حالت کا خیال ذہن میں آتا ہے مگر مالی حالت کیفیت حیات سے براہ راست منسلک نہیں یا کم از کم اتنا کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیفیت حیات پر اثر انداز ہونے والا واحد عامل نہیں۔
ترقی ترقی سے مراد عمومی مفہوم میں کسی بھی معاشرے میں اسکے رہنے والوں کے معیار زندگی (standard of living) میں ہونے والی بہتری کی ہوتی ہے، جس سے براہ راست ہر فرد کی کیفیت حیات (quality of life) اور راحت الوجود (well being) کے درجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ راحت الوجود ، یعنی ایک انسان کا ذہنی اور جسمانی سکون ، وہ بنیادی عنصر ہے کہ جو کسی بھی معاشرے کی انفرادی اکائیوں یعنی اس کے افراد کو مثبت انداز میں متحرک کر سکتا ہے اور ترقی میں نا صرف اضافہ بلکہ اسکا تسلسل بھی قائم رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ راحت الوجود ، عزتِ نفس (self respect) اور بلا تفریق حیثیت و مذہب ، فردی عظمت و وقار کا احساس و تحفظ جب تک کسی معاشرے میں مہیا نا کیا جاسکے گا ، اس کی ترقی کے امکانات تاریک ہی رہیں گے۔ کاروبار زندگی ، گھر اور خاندان کا معاشرے میں کردار اور تجارت و معاشی ترقی جیسے لوازمات کو سائنس میں ترقی کے لیے لازمی قرار دیا جاتا ہے، اور بنیادی طور پر یہ تمام عوامل راحت الوجود اور عزت نفس سے مشروط ہیں ، ان کی ناپیدی سے معاشی و مالی استحکام مفقود ہو جاتا ہے اور سائنس کے لیے درکار بنیادی لوازمات کی فراھمی محدود ہو کر کسی بھی قوم کے زوال کا سبب بن سکتی ہے۔
کیفیت حیات کیفیت حیات ایک کثیر العوامل مظہر ہے جس میں ، معیار زندگی ، معاشی صورتحال ، ضروریات زندگی تک افراد کی دسترس ، حالت ذہنی سکون ، ماحول کی صحت اور آذادی (نفسیاتی) کا ہونا وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ اوپر کی مختصر تعریف سے اندازا کیا جاسکتا ہے کہ کیفیت حیات ایک ایسا شعبہ حیات ہے کہ جس میں صرف پیسہ نہیں بلکہ انسانی کی ان بنیادی ضروریات زندگی سے واسطہ ہوتا ہے جو انسان کو حیوان سے مختلف کر کے اس کو معاشری حیوان کے درجے میں لانے کیلیۓ لازمی ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں بڑے بڑے عالمی اداروں کے جاری کردہ معیاروں اور ترقی یافتہ ممالک کے پیمانوں کا ذکر تومجبورا کرنا ہی ہوگا مگر ساتھ ہی ساتھ کیفیت حیات یا Quality of life کی ان ممالک کے سیاق وسباق کے حوالے سے تشریح بھی شامل ہوگی جن کے لیۓ ، کیفیت حیات اور معیار زندگی کی باتیں کرنا عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں ، جہاں انسان آج بھی اس حالت میں ہیں (یا رکھے جارہے ہیں) کہ جس روز فاقہ نہ گذرے تو اس رات کا چاند ، ہلال عید کی طرح مسکراتا نظر آتا ہے۔